لاہور،ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی کے لیے قیدیوں اور بخشی خانے کے اہلکاروں کے درمیان تصادم ، کئی قیدی زخمی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی کے لیے قیدیوں اور بخشی خانے کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے نیتجے میں کئی قیدی زخمی ہو گئے قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر بوتلوں اور چائے کے کپوں سے حملے کر دیا پولیس اور قیدیوں کے مابین تصادم کے باعث ماڈل ٹاؤن کچہری آدھ گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا ۔

(جاری ہے)

قیدیوں نے بخشی خانے کے اہلکاروں پر الزام لگایا ہے کہ مختلف مقدمات کے قیدی عدالت میں پیشی کے لیے آتے ہیں تو ان کے لواحقین سے پولیس والے پیسے وصول کرتے ہیں اگر پولیس والوں کو پیسے دے دیئے جائیں تو یہ چرس ، ہئیرؤین اور موبائل سمیت تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں جبکہ پیسے نہ ملنے کی صورت میں ملاقات بھی نہیں کرتے ۔

آج ان لوگوں کو پیسے نہیں دئیے گئے تو انہوں نے پیشی پر آنیوالے قیدیوں سے ان کے لواحقین کی ملاقات نہیں کروائی جس کے باعث تصادم ہوا ۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں پولیس او رقیدیوں کے مابین لڑائی جھگڑا روز کا معمول ہے اس لیے بخشی خانے کو عدالت سے الگ شفت کروایا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :