Live Updates

افتخار چوہدری کے عمران خان پر ہرجانے کے مقدمہ کی سماعت وکلا ء کی عدم موجودگی پر بغیر کارروائی 12ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان پر ہرجانے کے مقدمہ کی سماعت وکلا کی عدم موجودگی پر بغیر کارروائی 12ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی ہے کیونکہ دونوں جانب سے وکلا عدالت میں پیش نہ سکے تھے ۔واضع رہے کہ سابق چیف جسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے اور 20ارب روپے جرمانہ کی درخواست کی گئی تھی ۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات