صوبہ بھر میں 550 ڈی ایس پیز کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

براہ راست ڈی ایس پی کی بھرتیوں سے سب انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پانے والوں کی ترقیوں کا عمل رک جائیگا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) صوبہ بھر میں 550 ڈی ایس پیز کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں ڈی ایس پی کی براہ راست بھرتی پر ڈی ایم جی گروپ جبکہ آئی جی پنجاب کو براہ راست ڈی ایس پی بھرتی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت 550 ڈی ایس پی کی آسامیاں ہیں ۔ڈی ایم جی گروپ کا کہنا ہے کہ براہ راست ڈی ایس پی کی بھرتیوں سے سب انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پانے والوں کی ترقیوں کا عمل رک جائیگا جس سے ان کی حق تلفی ہوگی لہذا حکومت فوری طور پر براہ راست ڈی ایس پی بھرتی کرنے کا فیصلہ موخر کرے اور ترقی پانے والوں کو مطلوبہ نشستوں پر تعینات کیا جائے۔