بہتر کارکردگی کیلئے اساتذہ کا” تعلیمی ٹریننگ سیل“ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ اینڈ اوویلیوایشن اسسٹنٹ کی خالی سیٹوں پر تعیناتیاں جلد کی جائیں گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے اساتذہ کی ٹریننگ اور مانیٹرنگ کیلئے خصوصی تعلیمی سیل کودوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سرکاری سکولوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیٹرز مانیٹرنگ اینڈ اوویلیوایشن اسسٹنٹ کی صوبہ بھر میں خالی سیٹوں پر تعیناتیاں جلد کی جائیں گی یاد رہے کہ مانیٹرنگ اینڈ اوویلیوایشن اسسٹنٹ کی صوبہ بھر میں خالی سیٹوں کو عرصہ سے پر نہیں کیا گیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ کو موثر بنانے اور سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایت جاری کردی ہے۔