” تاریخی ورثہ“ کی حفاظت کیلئے ضلعی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

فیصلہ سے تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔ محکمہ آثار قدیمہ کو بھی خصوصی اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) تاریخی مقامات کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں” تاریخی ورثہ ضلعی کمیٹیاں “ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز کوکے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں” تاریخی ورثہ“ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور اور ضلعی کمیٹیاں بنا کر اس کے لئے پلان تیار کی جائے۔

محکمہ آثار قدیمہ سے وابستہ سینئر اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ آثار قدیمہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے تاریخی مقامات کا جائزہ لیں اور ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے

متعلقہ عنوان :