ارکان اسمبلی کواپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت

دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لواحقین کو بھی اغواء یا دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی ، میڈیا ہاوسز کو دہشت گردوں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظرحکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ارکان اسمبلی اور ان کے لواحقین کو اغواء یا دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں لہذا تمام ارکان اسمبلی اپنی اپنی سکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :