6 ستمبر ہماری ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ‘جب پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر واضح کردیا کہ پاکستان کوئی ترنوالہ نہیں بلکہ اس میں ایک ایسی قوم آباد ہے جو اپنا دفاع کرنا خوب جانتی ہے

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر واضح کردیا کہ پاکستان کوئی ترنوالہ نہیں بلکہ اس میں ایک ایسی قوم آباد ہے جو اپنا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔

(جاری ہے)

1965ء میں پوری قوم اور افواج پاکستان اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مضبوط دیوار کی مانند دشمن کے سامنے ڈٹ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ وہ دن جلد آنے والا ہے جب وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائیگا۔ ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک افواج نے حوصلہ مندی، عزم و ہمت اور جرات و بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں۔

متعلقہ عنوان :