افواج پاکستان پر پوری قوم کو فخر و ناز ہے ‘آج پاکستان ایٹمی قوت اور دفاع کا لحاظ نا قابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے ‘عائشہ بی بی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) معروف سماجی شخصیت سابقہ کونسلر یونین کونسل 260اقبال ٹاؤن عائشہ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6ستمبر کادن ہماری عسکری تاریخ کا زریں باب ہے ،ہماری بہادر بدی بحریہ اور فضائیہ نے اپنے پانچ گنازائد دشمن کی فوج کو تاریخی شکست سے دو چار کرکے دندان شکن جواب دیا یوم دفاع کوپوری قوم نہایت جوش و جذبے اور سادگی منائے گی آج الحمد اﷲ پاکستان ایٹمی قوت اور دفاعی لحاظ سے نا قابل تسخیرہے ،دشمن کو اس کی جارحیت کا جواب اس کی سر زمین پر دینے کیلئے بہادر اوراولولفرم افواج ہر وقت چوکس ہیں ہم اپنے شہداء کے بلند و درجات کیلئے دعا گو ہیں اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کیخلاف قوم میں 65ء والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان بیرونی قوتوں کی شہ پر سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جیسا بزدل دشمن سرحدوں پر فائرنگ کے ذریعہ نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر اور اپنی فوج کی تعداد بڑھا کر پاکستان کودھمکانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ پوری پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہے۔

حکومت بھارتی جارحیت پرمعذرت خواہانہ رویہ ترک کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کھلا اعلان جنگ ہے جس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ا نہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور مقبوضہ کشمیر میں آئے دن پاکستانی پرچم لہرائے جانے پر بھارت سرکار سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کنٹرول لائن پر فائرنگ جیسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں تاہم انڈیا کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ ایسی بزدلانہ حرکتوں سے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :