6 ستمبر ہماری ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے یوم دفاع کے موقعہ پر قوم کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے زبردست وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا اور آج 1965ء والے اتحاد ملت اور جذبے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 6 ستمبر ہماری ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہماری افواج نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، پوری قوم پاکستان کو درپیش تمام تر خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے اور اس حصول کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہر پل تیار رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے تاکہ ہماری سالمیت اور وقار پر کوئی آنچ نہ آسکے۔