یوم دفاع تجدید عہد کادن ہے جو ہمیں افواج پاکستان کے ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مکار اور عیاردشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک کا یوم دفاع پاکستان پر خصوصی بیا ن

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ یوم دفاع تجدید عہد کادن ہے جو ہمیں افواج پاکستان کے ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مکار اور عیاردشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا، آج یہاں ایک خصوصی بیا ن میں انہوں نے کہا یوم دفاع کے موقع پر ہم نئے عزم کیساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کا سپاہی بن کر دشمن کا مقابلہ کریگا، انکا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے1965میں رات کے اندھیرے میں اچانک حملہ کرکے لاہور پر قبضے کا جو خواب دیکھا تھا اسے پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے مل کرناکام بنا دیا اور بھارتی فوج کے سورما دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے، پاک فوج کے شہیدوں نے وطن عزیز پر اپنے لہو نچھاور کرکے ثابت کردیا کہ وہ جان تو دے سکتے ہیں مگر قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے د یتے،پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے جسکا دفاع بھی ناقابل تسخیر ہے ،6ستمبر کے موقع پر ہم 1965کے شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ،انکے درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :