1965میں پاکستان کے دفاع میں ہونیوالے شہداء کی جانوں کا نذرانہ اور قربانیاں نا قابل فراموش ہیں‘ سردار شیر علی خان گورچانی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ1965میں پاکستان کے دفاع میں ہونے والے شہداء کی جانوں کا نذرانہ اور قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ،اس دن افواج پاکستان اور قوم بیرونی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں، ان کے عزائم ملی یکجہتی اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری کے سامنے خاک ہو گئے،جنگ میں پاک فوج کی بہادری، ایک سہنری باب کی مانند ہے ۔

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں سردار شیر علی خان نے کہا کہ آئینی اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی ملک کو استحکام بخشتی ہے، جس کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ موجودہ دور میں بھی پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے حکومت ،پاک افواج اور عوام متحد ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج ایک بار پھر وطن عزیز کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر کے اسے امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے افواج پاکستان کے افسران اور جوان بیش قیمت قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع کا دن ہمارے عزم اور حوصلوں کو تقویت دیتا ہے۔ آج ایفائے عہد کا دن ہے کہ ہم نے اپنے وطن کو سیاسی ، معاشی،اقتصادی اوردفاعی اعتبار سے مضبوط پنیادوں پر کھڑا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :