عدالت عالیہ میں آئندہ کوئی مقدمہ غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں ہوگا‘ چیف جسٹس منظور احمد ملک
ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مقصد بروقت انصاف فراہم کرنا ہے ، سائلین کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،کل ( پیر )سات ستمبر سے لاہور ہائیکورٹ میں کوئی بھی مقدمہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کیا جائے گا، 2010 ء تک کے تمام مقدمات کو پرانے کیسز کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے امسال 24 دسمبر تک نمٹانے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔
فاضل چیف جسٹس پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورٹ ایسو سی ایٹس، سیکرٹریز اور پرسنل اسسٹنٹس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس(ر) چودھری شاہد سعید ، رجسٹرار طارق افتخار احمد، چیئرمین کمیٹی آف مینجمنٹ عطا الرحمٰن اور ایڈیشنل رجسٹرار ریاض علی زیدی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس ضمن میں بہتری کیلئے تمام کورٹس میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھی تعینات کئے جائیں گے ، جن کی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔
فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کا راز یہی ہے کہ تمام شعبہ جات اور افراد اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں ۔ فاضل چیف جسٹس نے ریفارم جج مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاضل جج صاحب نے دن رات محنت کی اور ناصرف عدالت عالیہ کے آرگنائزیشنل سٹرکچر میں بہتری لائے بلکہ سالہا سال سے ترقی کے منتظر ملازمین کو ترقیاں دینے کیلئے بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہعدالت عالیہ میں تعینات جوڈیشل افسران کی پوسٹنگ فیلڈ میں کر دی گئی ہے تاکہ وہ صوبے کی عوام کو انصاف فراہم کریں اور ایڈمنسٹریٹو افسران عدالت عالیہ کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کام کیلئے کوئی بنا ہے ، وہ وہی کام کرے تو کام کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عالیہ کے ملازمین کے تمام معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی آف مینجمنٹ تشکیل دی گئی ہے جسکا چیئرمین گریڈ21 کا سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے عدالت عالیہ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی ترقی کا سفر گریڈ21 تک ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتی ملازمین کو انکے تمام جائز حقوق دیئے اور ہمارا ان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ اس ادارے کی سربلندی کیلئے پوری محنت سے کام کریں، سائلین کی مشکلات کا احساس کریں اور جلد انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کا عدالتوں پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.