کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9افراد گرفتار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)شاہ فیصل پولیس نے 8افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر رفیع داد نے شاہ فیصل کالونی میں 4، الفلاح میں 3 اور کھوکھراپار میں ایک شخص کا قتل کیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

کلفٹن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم عمر سعید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

اے سی ایل سی پولیس نے کارروائی کے دوران کار لفٹر گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے دو گاڑیاں برآمد کر لیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ گرومندر میں چیکنگ کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم اسد زیب کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر لیں۔