سانحہ صفورہ، حتمی چالان جمع کرانے کیلئے 19 ستمبر تک مہلت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورہ میں حتمی چالان جمع کرانے کے لیے تفتیشی افسر کو 19 ستمبر تک مہلت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ صفورہ کی سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ صفورہ میں ڈی این اے اور فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی لہذا حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ سانحہ صفورہ میں 5 ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین، اظہر عشرت، اسد الرحمان اور حافظ ناصرگرفتار ہیں۔