ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ، عدالت نے ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ عامر خان کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بیرون ملک جانے کے لئے بطور ضمانت جمع 20 لاکھ روپے کی رقم بھی منظور کرلی ۔ عدالت نے ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سندھ کوہدایت کی ہے کہ عامر خان کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے ۔عامر خان نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ وہ حج پر جانا چاہتے ہیں لہذا انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

(جاری ہے)

عامر خان کو رینجرز نے 11 مارچ کو عزیز آباد سے گرفتار کیا تھا ۔ ان پر ٹارگٹ کلرز کو پناہ دینے کا الزام ہے ۔ مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات پر حکومت ایک منٹ میں کمیٹی بناسکتی ہے ۔ حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے 4سے 6ماہ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :