ملتان پولیس کی سپیشل برانچ میں بھرتیاں، کانسٹیبل کی بیٹے کو غیرقانونی طورپر پاس کرانے کی کوشش، مقدمہ درج

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:29

ملتان۔05ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پولیس کی سپیشل برانچ میں بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کی دوڑ ہوئی جس میں کانسٹیبل نے اپنے بیٹے کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر دوڑ میں پاس کرانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سپیشل برانچ میں بھرتی کے سلسلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دوڑ منعقد ہوئی جس میں کانسٹیبل اشرف نے اپنے بیٹے ذوہیب کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر پاس کرانے کی کوشش کی۔ کانسٹیبل اشرف کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔