ملتان میں مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی کا جائزہ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:28

ملتان۔05ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)ملتان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں خصوصاً چائنیز کی سکیورٹی کاجائزہ لیا گیا جبکہ سنٹرل جیل کی سکیورٹی کا بھی معائنہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او ،ڈی سی او ملتان اپنے افسران کے ہمراہ ہفتے کے روز ملتان میں جاری منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی کاجائزہ لینے کیلئے پہنچے اور تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے رہائش گاہ اور کام کرنے کی جگہ کی بھی سکیورٹی کاجائزہ لیا اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کاحکم دیا۔ چائینز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں ضلعی اورپولیس افسران سنٹرل جیل کی سکیورٹی کابھی جائزہ لیا۔