پاکستان نے اضافی چاول کا بہترین مصرف ڈھونڈ لیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:24

پاکستان نے اضافی چاول کا بہترین مصرف ڈھونڈ لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے اضافی چاول کا بہترین مصرف ڈھونڈ لیا، پاکستان ایران کو بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے عوض چاول برآمد کرے گا،وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان ایران سے چوہتر میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے جس کے واجبات کی ادائیگی کیلئے پاکستان نے ایران کو چاول برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان کو چاول کی بلند پیداواری لاگت اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہے جس کے بعد برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، ایران سب سے زیادہ چاول درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور دنیا کا گیارہ فیصد چاول درآمد کرتا ہے، دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ پاک ایران تجارت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کرنسی کے تبادلے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :