آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے ہوش اُڑ گئے ہیں؛اسد عمر

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:22

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ممبر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمرنے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔عوام عمران خان کے ساتھ ہے آزادکشمیر میں بھی پارٹی کی بہت بڑی اہمیت کے حامل بن چکی ہے جسکی وجہ سے تمام سیاسی پارٹیوں میں خوفزدہ ہوگئے ہیں اُن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کے تمام کارکنان وعہداران کو یکجاہونا چاہیے تاکہ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ نہ پڑ سکے اور پارٹی اور زیادہ مضبوط ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس ایف آزادکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں نیلم ویو ہوٹل پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اسد عمر ،آئی ایس ایف پاکستان کے صدر ارسلان چوہدری ،آئی ایس ایف آزادکشمیرکے جنرل سیکرٹری سید امتیاز علی شاہ ،ڈویثرنل صدر عثمان پیرزادہ اور ضلعی صدر وقار الحسن پاشا ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ اسماعیل ،خواجہ ثاقب اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی آزادکشمیر ڈاکٹر لطف الرحمان،بانی صدر سید اشفاق احمد پیر زادہ ،اسد حمید نایابی ،انور گیلانی ودیگر عہداران وکارکنان نے خطاب کیا ۔

اور پاکستان بھر سے آنے والے رہنماؤں کا مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔عوام عمران خان کے ساتھ ہے آزادکشمیر میں بھی پارٹی کی بہت بڑی اہمیت کے حامل بن چکی ہے جسکی وجہ سے تمام سیاسی پارٹیوں میں خوفزدہ ہوگئے ہیں اُن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کے تمام کارکنان وعہداران کو یکجاہونا چاہیے تاکہ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ نہ پڑ سکے اور پارٹی اور زیادہ مضبوط ہو سکے ۔

انہوں نے آخر میں آئی ایس ایف آزادکشمیر کے رہنماؤں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں ایسے طرف کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے ہر عہدیداران کارکنا ن کو ملکر کام کرنے ہو گا اور مخالفین کی نیندیں حرام کرنی ہوں گی ۔ملک آزادکشمیر کو کرپشن سے نجات دلانی ہوگی ملک کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزان کرنا ہوگا آزادکشمیر کو ایک نیا کشمیربنا کر دم لیا جائے گا ۔آخر میں پارٹی کے عہدیداران سے کارکنان کی ملاقاتیں ہوئی جس سے پارٹی میں کی مضبوطی اور ترقی پر گامزان کرنے کا عہد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :