گڑھی خدابخش،بلاول بھٹو کی بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:21

گڑھی خدابخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدابخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادڑ چڑھائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں گڑھی خدابخش پہنچے جہاں پر انہوں نے اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی اور دعا کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے والدہ کی قبرپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ،اس موقع پر گڑھی خدا بخش میں سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل مزار کے احاطے سے تمام لوگوں کو نکال دیا گیا تھا۔