وزیر اعظم کی چچی اتفاق ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئیں

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیر علی کی بڑی ہمشیرہ ‘ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی چچی‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خوشدامن‘ وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی پھوپھی اور میاں حمزہ شہباز کی نانی محترمہ آج صبح اتفاق ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئیں‘ بیگم معراج دین گزشتہ چند روز سے شدید علیل ہونے کی بناء پر اتفاق ہسپتال میں زیر علاج تھیں‘ ماہر ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کرتے رہے مگر وہ آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں‘۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی آج کی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں‘ خبر ملتے ہی چوہدری شیر علی اپنی فیملی کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے ۔ علاوہ ازیں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی ،صوبائی اسمبلی،،تاجروں ،صنعتکاروں ،صحافیوں،سمیت سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیر علی اور ‘ وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :