سانحہ صفورا چورنگی کیس ، تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت،سماعت 19ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا چورنگی کیس میں تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی، کیس کی سماعت 19ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا چورنگی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں مقدمے کے تفتیشی افسر نے حتمی چالان پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حتمی چالان میں اپنی فرانزک رپورٹ مکمل ہونا باقی ہے لہٰذا چالان پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی اور آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :