معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کو جیئے شاہ مزارکے احاطے میں سپردخاک کر دیا گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی،نماز جنازہ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین،صوبائی وزراء سمیت سیاسی، سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی میت پاکستان کے شہر کراچی میں لائی گئی، جہاں سے ان کے آبائی علاقے سکھر روانہ کی گئی، سکھر میں معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں سید خورشید شاہ، قائم علی شاہ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں ، صوبائی وزراء سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ کو جیئے شاہ مزارکے احاطے میں دفن کر دیا گیا۔