احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار پی ڈبلیو ڈی کے ایکسیئن پرویزخان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار پی ڈبلیو ڈی کے ایکسیئن پرویزخان کو ریمانڈ مکملہونے پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار پی ڈبلیو ڈی کے ایکسیئن پرویزخان کواحتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ریمانڈ پورا ہونے پر پرویز خان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ایکسیئن پرویز خان پرکروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔