حمزہ قتل کیس ،ملزم کا مقدمہ جو ینائل ایکٹ کے تحت چلانے کی درخواست پر فیصلہ 14 ستمبر تک محفوظ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے حمزہ قتل کیس کے ملزم کا مقدمہ جو ینائل ایکٹ کے تحت چلانے کی درخواست پر فیصلہ 14 ستمبر تک محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں حمزہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے خلاف مقدمہ جو ینائل ایکٹ کے تحت چلانے کی درخواست پر 14 ستمبر تک محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس کا 27اپریل 2013ء کو درخشاں تھانے کی حدود میں لڑکی کے معاملے پر مقتول حمزہ سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس دوران ملزم کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حمزہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔