ٹڈاپ سکینڈل کیس، سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ٹڈاپ سکینڈل کیس کے ایک اور مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت نے ٹڈاپ سکینڈل کیس کے ایک اور مقدمے کا چالان منظورکر لیااوربق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پرگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔