کراچی آپریشن کو دو سال مکمل،550کلرز ،343بھتہ خور اور 913 دہشت گردگرفتار

ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور رینجرز کے کرنل امجد کی آپریشن بارے میڈیا کو بریفنگ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کراچی پولیس اورسندھ رینجرز نے کراچی آپریشن کو دو سال مکمل ہونے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشن میں اب تک 550کلرز ،343بھتہ خور اور 913 دہشت گردگرفتار کئے جا چکے ہیں، شہر میں اب تک 6081آپریشن کئے گئے،جن میں 254پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید ہوئے،آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں 70فیصد کمی آئی،تاہم کالعدم تنظیموں کے ابھی بھی کچھ سلیپر سیل موجود ہیں جن کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کالی بھیڑوں سے متعلق کام ہو رہا ہے، جلد خاتمہ کر دیں گے، رشید گوڈیل کیس میں جلد خوشخبری دیں گے، کراچی کے 74فیصد عوام نے آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو کراچی آپریشن کو دو سال مکمل ہونے پر سندھ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور رینجرز کے کرنل امجد نے آپریشن بارے میڈیا کو مشترکہ بریفنگ بھی دی۔جس میں فیکٹس اینڈ فگرز کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور رینجرز ترجمان کرنل امجد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں اب تک 550کلرز ،343بھتہ خور اور 913 دہشت گردگرفتار کئے جا چکے ہیں، شہر میں اب تک 6081آپریشن کئے گئے،جن میں 254پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید ہوئے،آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں 70فیصد کمی آئی،تاہم کالعدم تنظیموں کے ابھی بھی کچھ سلیپر سیل موجود ہیں جن کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کالی بھیڑوں سے متعلق کام ہو رہا ہے، جلد خاتمہ کر دیں گے، رشید گوڈیل کیس میں جلد خوشخبری دیں گے، کراچی کے 74فیصد عوام نے آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال میں پولیس نے 3500 کارروائیاں کیں،ان کارروائیوں میں 282 جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔8 ہزار 4 سو 32 افراد کوحراست میں لیا گیاجن سے ساڑھے 6 ہزار کے قریب چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد ہوئے۔ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں اب تک دوسال میں 60 فیصد کمی آئی ہے۔3 ہزار 500پولیس مقابلے ہوئے۔رینجرز کے 27 جوان شہیداور 85 زخمی ہوئے۔

ڈکیتی کی وارداتوں میں 65 فیصد کمی واقع ہوئی۔راہزنی کی وارداتیں 50 فیصد کم ہوئیں جبکہ اسٹریٹ کرائمز کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر اے آئی جی مشتاق مہر نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشنز کے دوران 15 ہزار سے زائد ہتھیار پکڑے گئے،343 بھتہ خور اور 550 ٹارگٹ کلر گرفتار کئے گے، کراچی کے اولڈ ایریامیں زمین کی قیمتیں 90 فیصد بڑھیں، 34 سے35 چورنگیوں پر جرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ان چورنگیوں پر سی سی ٹی وی نصب کر رہے ہیں تا کہ جرائم پر بروقت قابو پایا جائے سکے۔کرائم مینجمنٹ سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔