آئی فون نے نوجوان کی جان بچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:31

آئی فون نے نوجوان کی جان بچا لی

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء):موبائل فون نے دنیا بھر کی مشکلا ت آسان کر دی ہیں۔ انسان اکیلا ہو تو موبائل فون کے ذریعے اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو فون ملا کر اپنی بوریت اور اکیلا پن دور کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی موبائل فون کے مختلف فیچرز نے انسانی زندگی کو سہل بنا دیا ہے تاہم موبائل فون انسان کی جان بھی بچا سکتا ہے یہ پہلی مرتبہ سننے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے رہائشی ایک نوجوان کی جیب میں موجود آئی فون نے اس نوجوان کی جان بچا لی۔ مگر کیسے؟؟
نوجوان پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کیا تو ڈکیتی کے دوران انہوں نے نوجوان پر گولی چلا دی، لیکن گولی سے نوجوان کو کچھ بھی نہ ہوا کیونکہ خوش قسمتی سے وہ گولی نوجوان کی پینٹ میں موجود آئی فون کو جا لگی جس نے گولی کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔ نوجوان کے ساتھی فارس نے بتایا کہ نوجوان کو ٹانگ میں گولی ماری گئی تھی جہاں سے اس کی پینٹ میں گولی لگنے کے باعث ہوا سوراخ واضح دیکھا جا سکتا تھا۔ تاہم نوجوان گولی چلنے کے باوجو د مکمل طور پر محفوظ رہا۔