ایپل نئے آئی فون کو کسی دوسرے نام سے موسوم کرے،مارکٹنگ کمپنی”6 ایس“کی اپیل

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:42

نیویارک ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) نیو یارک میں 6 ایس نامی مارکٹنگ کمپنی نے آئی فون تیار کرنے والی امریکی کمپنی ایپل سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے آئی فون کو کسی دوسرے نام سے موسوم کرے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 6 ایس نے بل بورڈز پر اپنی اپیل آویزاں کی ہے جس میں ایپل کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نئے آئی فون کا نام تبدیل کرے۔ یاد رہے کہ ایپل کے نئے آئی فون کا نام 6 ایس رکھا گیا ہے جو کہ مارکیٹنگ کمپنی کا نام ہے۔ ایپل کارپوریشن نئے آئی فون کی فروخت عنقریب شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ کمپنی 6 ایس نے اسے آئی فون سات کے نام سے موسوم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اپنی سائٹ پر کمپنی نے وضاحت کی کہ وہ رواں صدی کے شروع سے اپنے نام سے جانی جاتی ہے۔