نایاب جانوروں کے بچاؤ میں روس کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے، پامیلا اینڈرسن

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:42

ماسکو ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امریکی فلم سٹار پامیلا اینڈرسن نے کہا ہے کہ نایاب جانوروں تحفظ میں روس کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق بعید کے شہر ولادی ووستوک میں جاری مشرقی معاشی فورم کے دوران ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فلم سٹار پامیلا اینڈرسن نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کی خاطر بین الاقوامی کوششیں یکجا کرنے کی اپیل کی اور نایاب جانوروں کے بچاوٴ میں روس کے کردار کو بہت اہم قرار دیا۔

امریکی اداکارہ نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان موجودہ سیاسی اختلافات کے باوجود وہ روسی مشرق بعید پہنچی ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ نایاب جانوروں کے بچاؤ کی خاطر روس کی کوششیں کتنی سرگرم و موثر ہیں۔