چین کو روسی تیل کی فراہمی بڑھانے کے سلسلے میں مذاکرات جاری

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:42

ماسکو ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) چینی تیل کمپنی سی این پی سی کے سربراہ وان ایلنگ نے کہا ہے کہ چین کو روسی تیل کی فراہمی بڑھانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس پائپ لائن کے ذریعے چین کو سالانہ ڈیڑھ کروڑ ٹن خام تیل فراہم کرتا ہے جبکہ چین کو تیل کی فراہمی بڑھانے کے لئے خصوصی پائپ لائن کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔

سی این پی سی کے سربراہ وان ایلنگ نے روس میں جاری مشرقی اقتصادی فورم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے امید ہے کہ مزاکرات کامیاب ہوں گے اور جلد ہی چین کو فراہم کئے جانے والے روسی خام تیل میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روسی تیل کمپنی روز نیفٹ کے ساتھ تیل کی فراہمی کو بڑھانے کے سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں۔