ملتان: دو قصاب گدھے کو ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)ملتان میں گدھے کو ذبح کرنے والے دو قصابوں کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقہ پیراں غائب میں گدھے کو ذبح کرنے والے دو قصاب غلام یاسین اور سفیان کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تھانہ صدر کی پولیس کو اطلاع کر دیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق دونوں گدھے کا گوشت فروخت کرنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب زیر حراست غلام یاسین اور سفیان کے مطابق انہیں کسی نے گدھے کی کھال لانے کا کہا جس کی قیمت 25 ہزار روپے طے پائی تھی۔ وہ گدھے کی کھال اتار رہے تھے گوشت بیچنے کا ارادہ نہیں تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔