کوئٹہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،پل کے نیچے بم نصب کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس نے پل کے نیچے بم نصب کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے ذریعے 6کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ وحید خٹک نے بتایا کہ بم نصب کرتے ہوئے دہشتگرد کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغان ایجنسی این ڈی ایس سے ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور اسے بم نصب کرکے کیلئے 000،10روپے دئیے گئے تھے ۔