کراچی آپریشن ، اہل کراچی نے جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:17

کراچی آپریشن ، اہل کراچی نے جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کر دیا۔

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پاک فوج اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے جس کے مد میں روزانہ کی بنیاد پر مجرموں کو پکڑ کر سخت سزائیں دی جا رہی ہیں. کراچی آپریشن کے باعث شہر قائد کی رونقیں ایک مرتبہ پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں. لوگ نے خوف و خطر اپنے گھروں سے نکلتے ہیں ایسے میں اہل کراچی بھی خوش ہو کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

کراچی ہی کی ایک سڑک پر اہل کراچی نے ایک بڑا بٍل بورڈ لگا رکھا ہے جس پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو تشکرانہ کلمات پیش کیے ہیں. پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہم آرمی چیف کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کو بچانے کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں. ذرائع کے مطابق تمام اہل علاقہ نے مل کر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بورڈ لگوایا ہے. واضح رہے کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کےبعد سے کراچی کے حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جبکہ جرائم میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے.