کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے کر مجرم ٹھہرا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:12

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی سماعت ہوئی. مقدمہ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا .

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت نے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی جس میں الطاف حسین کو مفرور قرار دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں،وہ ملک سے باہر مقیم ہیں جس کے باعث ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکتی.

جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ گرفتاری سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر 22 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے. علاوہ ازیں عدالت نے تمام شہروں اور متعلقہ تھانوں میں بھی الطاف حسین کو اشتہاری کرنے کا حکم دے دیا.واضح رہے کہ رینجرز کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف کرنل طاہر نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے.