اور کہیں آئے نہ آئے، خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:41

اور کہیں آئے نہ آئے، خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء): اور کہیں آئے یا نہ آئے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آ گئی ہے . تفصیلات کے مطابق پشاور میں وی آئی پی موومنٹ کے خلاف ٹریفک وارڈنز بھی سر گرم ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان ہمیشہ ہی سے پروٹوکول اور وی آئی پی موومنٹ کے خلاف رہے ہیں جس کے تحت خیبر پختونخواہ میں بھی اس کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ٹریفک وارڈنز وی آئی پی موومنٹ کے خلاف سر گرم ہو گئے ہیں. ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران ٹریفک وارڈنز نے وی آئی پی موومنٹ کی مد میں قریباً 1200 وی آئی پی افراد سے جرمانہ وصول کیا ہے . وی آئی پی موومنٹ کے خلاف یہ اقدام کپتان کے نئے پاکستان اور تبدیلی کا عکاس ہے.