کوئٹہ پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ پولیس اور ایف سی نے یوم دفاع کے سلسلے میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے مشترکہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ان افراد سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سرچ آپریشن کی کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف تیزی سے سرچ آپریشن جاری ہے۔