ساہیوال،سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم صادق نے 1999ء میں زمین کے تنازعہ پر عباس نامی شخص کو قتل کیاتھا جس پر اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

مقتول کے ورثا نے مجرم صادق کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس کی رحم کی اپیل بھی مسترد ہوگئی تھی جس پر عدالت نے اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے، جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے مجرم کو ہفتہ کو سینٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :