شیخوپورہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹس، دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:38

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے کے دوران دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔گاوٴں ایسرکے میں سی ٹی ڈی نے اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔گھر سے خودکش جیکٹس، دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :