راولپنڈی سے 90من مضرصحت گوشت پکڑا گیا، جعلی مہریں برآمد، 14ملزم گرفتار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود سے 90 من مضر صحت گوشت پکڑا گیا، پرائیویٹ سلاٹر ہاوٴس سے جعلی مہریں برآمد کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے تھانہ بنی کی حدود میں بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران چودہ ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود میں پولیس نے مذبح خانہ پر چھاپہ مارا اور چودہ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔کارروائی کے وقت ملزم مضر صحت گوشت پر جعلی مہریں لگا رہے تھے۔پولیس نے ملزموں کی تحویل سے تین ہزار چھے سو کلو مضر صحت گوشت کے علاوہ چودہ جعلی مہریں بھی برآمد کیں۔