ایم کیو ایم کاکارکنوں کی غیر آئینی گرفتاریاں بند کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) ایم کیو ایم کی لیگل ایڈ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنان کی غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتاریاں بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم لیگل اینڈ کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کارکنان کی غیرآئینی اور غیر قانونی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پانچ ستمبر کی صبح پانچ بجے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان رمضان اور عارف کو گھروں سے گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح گلشن معمار کے کارکن ظفر کو سادہ لباس اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :