کوئٹہ میں یوم دفاع کے لیے تشکیل کیا گیا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:20

کوئٹہ میں یوم دفاع کے لیے تشکیل کیا گیا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) :آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے نٹ بولٹ برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتاردہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رقم لے کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتا ہے۔ ملزم نے ماضی میں بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا۔ملزم کے انکشاف پر کوئٹہ میں ہی ایک اور مقام پر نصب کردہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ بھی ناکارہ بنا دی گئی۔
سکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.