حافظ آباد : کپتان کا کسان کنونشن سے خطاب ، سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:15

حافظ آباد : کپتان کا کسان کنونشن سے خطاب ، سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی۔

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء): پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج کو حافظ آباد میں خطاب کے لئے سیکیورٹی کلئیرنس نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی کو ہیلی پیڈ بنانے سے بھی روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپتان آج کسان کنونشن سے خطاب کرنے حافظ آباد جائیں گے لیکن سکیورٹی اداروں کی جانب سے انہیں سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حافظ آباد کی غلہ منڈی میں ہیلی پیڈ بنایاجارہا تھا جسے مقامی انتظامیہ نے روک دیا جبکہ ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی نے ہیلی پیڈ کی جگہ کو سیل کرکے غلہ منڈی کے دروازوں کو تالے بھی لگا دیے.