ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت، پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:11

ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت، پاکستان نے اقوام متحدہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) :اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو مودی سرکار کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پردراندازی اور بھارتی جارحیت کے خلاف خط لکھ کر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے اراکین بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر بھارتی اشتعال انگیزی ختم کرانے میں اپنا کردارادا کریں۔خط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدرکو بتایا گیا ہے کہ بھارت نے جولائی میں 36 مرتبہ سرحدی خلاف ورزیاں کیں جبکہ اگست میں سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا۔ملیحہ لودھی نے خط میں مزید لکھا کہ گذشتہ ماہ بھارتی اشتعال انگیزی سے 20پاکستانی شہید جبکہ سو کے قریب زخمی ہوئے.