جیکب آباد ، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی سمیت 3افراد کو قتل کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:19

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) جیکب آباد کے دوداپور تھانہ کی حدود میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی سمیت 3افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دوداپور تھانہ کی حدود قصبہ امیر آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں محمد حیات ایری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہو کر نادر ایری کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں نوجوان راہب ایری اور اس کا والد محمد یوسف ایری موقع پر قتل ہوگئے جبکہ دو خواتین مسمات پٹھانی اورمسمات مٹھی شدید زخمی ہوگئی، زخمی ہونے والی خواتین کو گڑہی خیرو ہسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آور محمد حیات ایری نے نوجوان اور اس کے والد کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر پہنچ کر اپنی بیٹی نغمہ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا،جبکہ ملوث افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،حدود کے تھانہ پر تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا، معلوم ہوا ہے کہ محمد حیات ایری نے اپنی بیٹی نغمہ کو نوجوان نادر ایری کے ساتھ سیاہ کاری کا الزام عائد کیا اور اس الزام کی بنیاد پر نوجوان نادر ایری کے گھر پر حملہ کیا جس میں الزام میں آنے والے نوجوان نادر ایری کا بھائی راہب ایری اور والد محمد یوسف قتل ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :