شہباز شریف کی وطن واپسی ، پہلا دن انتہائی مصروف گزارا، رات گئے تک سرکاری امورنمٹاتے رہے

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے وطن واپسی پر آج پہلا دن انتہائی مصروف گزارااورصبح سے رات گئے تک سرکاری امورنمٹاتے رہے اورمختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ آج علی الصبح لندن کے طویل سفر کے بعدلاہور پہنچے اورانہوں نے بغیر آرام کیے توانائی کے منصوبوں خصوصاً گیس سے بجلی کی پیداوار کے پراجیکٹس کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ اسلام آباد روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے وزیراعظم ہاوٴس میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کی اورانتہائی مصروف وقت گزارنے کے بعد شام کو لاہور واپس آ گئے اور رات گئے تک جاری رہنے والے دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔

متعلقہ عنوان :