شہبازشریف کا راولپنڈی میں نوجوان پرپولیس تشدد کانوٹس ، آرپی اوکو تحقیقات کاحکم ،رپورٹ طلب

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے راولپنڈی میں نوجوان پرپولیس تشددکے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آرپی اوکومعاملے کی تحقیقات کاحکم دیدیااوررپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزراولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کے مبینہ تشددسے نوجوان زخمی ہوگیا،جس کے بعداسے ہسپتال منتقل کیاگیاتھا،وزیراعلیٰ نے میڈیاپرخبرنشرہونے پرواقع کانوٹس لیتے ہوئے آرپی اوکوہدایت کی کہ معاملے کی ہرسطح پرانکوائری کی جائے ۔انہوں نے آرپی اوسے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے اورہسپتال انتظامیہ کوزخمی نوجوان کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے