گلشن معمار میں رینجرز نے گزشتہ روز کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) گلشن معمار میں رینجرز نے گزشتہ روز کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ذیشان رینجرز اہلکار سمیت 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

اور ملزم تنویر عرف بابا 3 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ جمعہ کو دونوں گرفتار دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :