سندھ میں رینجرز کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ رینجرز کے آپریشن کی بدولت کراچی میں امن قائم ہورہا ہے، عمران اسماعیل

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ رینجرز کے آپریشن کی بدولت کراچی میں امن قائم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تھا کہ رینجرز کرپشن مقدمات پر ہاتھ نہ ڈالے۔ وزیراعلیٰ کا بیان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی کرپشن ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :