جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کااجلاس

بلدیاتی انتخابات اور ضلعی وتحصیل حکومت کی تشکیل میں جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی لکی مروت سے اصغر علی، علی گل، محمد خالد مئدہ خیل، حاجی آفتاب ،پترس مسیح اور تورغر کے صفی اﷲ خٹک کی رکنیت ختم کر دی اور ڈی سیٹ کرنے کیلئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان منعقد ہوا جسمیں ارکان عاملہ مولانا شجاع الملک، مولانا عطاء الرحمان، عبدالجلیل جان ، مولانا راحت حسین، مولانا عطاء الحق درویش ،مولانا رفیع اﷲ قاسمی، مولانا عین الدین شاکر، مولانا عزیز احمد، عبدالوحید مروت، مفتی محمد اعجاز اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں5,6ستمبر کو مرکزی شواریٰ اور7,8 ستمبر کوکل قبائل جمعیت علماء اسلام کے اجلاس ، بلدیاتی انتخابات اور ضلعی حکومتوں کی تشکیل میں جماعتی نظم وضبط کے خلاف ورزی کرنے اور تنظیمی امور پر غور غوض کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں شواریٰ اور کل قبائل اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ارکان مجلس عاملہ کی نگرانی میں اجلاس کے انعقاد اور انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 30مئی کو بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ضلعی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ فوری طور پر بنیادی رکنیت ختم کرکے صوبے کو اطلاع دیں۔اجلاس میں لکی مروت سے اصغر علی، علی گل، محمد خالد مئدہ خیل، حاجی آفتاب ،پترس مسیح اور تورغر کے صفی اﷲ خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔ دریں اثناء قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان، ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی،بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد، جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان، بلوچستان ، پنچاب اور سندھ کے رہنما پشاور پہنچ گئے،مزید فیصلوں کا اعلان کل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :